21 نومبر 2018 - 16:51
انٹرپول نے اپنا نیا صدر منتخب کرلیا + تصویر

انٹرپول نے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے کم جونگ یانگ کو اپنا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انٹرپول نے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے کم جونگ یانگ کو اپنا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرپول نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا۔کم جونگ یانگ، جو بین الاقوامی ادارے کے قائم مقام صدر ہیں، کو دبئی میں ہونے والی انٹر پول کی سالانہ تقریب میں 2 سال کے لیے صدر منتخب کیا گیا۔ اس سے قبل روس نے اپنے اُمیدوار کو انٹر پول کا صدر بنانے کے لیے کوششیں کی تھیں، جس کی امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک نے سخت مخالفت کی۔ واضح رہے کہ کم جونگ یانگ کا انتخاب ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب رواں سال ستمبر میں انٹرپول کے سابق صدر نے بدعنوانی اور رشوت لینے کے الزام میں چین میں گرفتاری کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔واضح رہے کہ ان کی اکتوبر میں گرفتاری ظاہر کیے جانے سے قبل وہ 13 دن تک چین میں لاپتہ رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169